the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے

(ایجنسیز)

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں سڑک کے ایک حادثے میں سترہ طالب عملوں سمیت بائیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد دوسرے زخمی ہو گئے۔ نوابشاہ ملک کے اہم کاروباری مرکز کراچی سے چار گھنٹے کی مسافت پر قومی شاہراہ پر واقع ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق یہ حادثہ بدھ کے روز نوابشاہ میں قاضی آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ہیوِی ڈیوٹی ڈمپر ٹرک نے بچوں کو لیجانے والی ایک اسکول وین کو ٹکر ما دی۔ حکام کے مطابق بچے اساتذہ کے ہمراہ اسکول سے کسی دوسری جگہ تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔



style="text-align: right;">واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نواب شاہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ حادثے کے بعد اسکول وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، لیکن پولیس نے حقائق جاننے کے لیے جائے حادثہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان میں اس سے قبل مہلک ٹریفک حادثات میں اسکولوں کے بچے بھی نشانہ بنتے رہے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.